Nekiyan Chupayye

Book Name:Nekiyan Chupayye

بَیان سُننے کی نیتیں

          موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تعظیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سلام و مُصافَحہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آج کے ہمارے بیان کا موضوع ہے”نیکیاں چھپائیے“ ریاکاری کی تباہ کاریاں،ریاکاری کی تعریف،ریاکاری کی مَذمَّت میں آیات و احادیث،ریاکاری کی مثالیں،نیکیاں چھپانےکےحوالےسے بُزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِماَجْمَعِینکے اقوال اور واقعات،اخلاص کا انعام،جذبَۂ اخلاص پیدا کرنےکے طریقے اوردیگر کئی اہم ترین نِکات اس بیان میں ہم سنیں گی۔ اے کاش! ہمیں سارا بیان  اچھی  اچھی نیتوں کےساتھ سننا نصیب ہوجائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد