Book Name:Nekiyan Chupayye
کردہ اَمیرِاہلسنّت اور دیگرمبلغین کےسنتوں بھرے بیانات پرمشتمل میموری کارڈز قیمتاً طلب کرکےروزانہ اس میں سے ایک بیان سننے کی عادت بنائیے۔ (10)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سےشرکت کیجئے۔ (11)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنےکے لیے مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے۔ (12)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کیلیے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیے۔
خُوب مخلص بنوں،میں ریا سے بچوں ہو نگاہِ کرم، تاجدارِ حرم
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۴۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسنّت کی فضیلت اور چندسنتیں اورآداب بیان کرنےکی سعادت حاصل کرتی ہوں۔تاجدارِحرم، نبیِ محترم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نےمیری سنّت سے مَحَبّت کی اس نےمجھ سےمَحَبّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبّت کی وہ جنّت میں میرےساتھ ہوگا۔([1])
سُنّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں |
| نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے |
سونے جاگنے کی سُنتیں اور آداب
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!اَمیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ”101مَدَنی پُھول“سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں:٭سونے