Book Name:Nekiyan Chupayye
یہاں تک کہ سوجائے کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اٹھتا ہےاورجس حالت پر مرتاہے قیامت کےدن اُسی پراٹھے گا۔([1]) ٭جاگنے کے بعدیہ دعا پڑھئے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ([2]) یعنی تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے۔ ٭جب لڑکے اور لڑکی کی عُمر دس سال کی ہوجائے تو ان کو الگ الگ سُلانا چاہیے ۔([3])
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات)اور120صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اوراَمیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےدورسالے”101 مَدَنی پھول“اور”163 مَدَنی پھول“ ہدِیَّۃً طلب کیجئے اور پڑھئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد