Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

سُن کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےبدن پر کپکپی طاری ہوگئی اور ننگے پاؤں ہی رسولِ پاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے دِیدار کے لیے دوڑ پڑے حتّٰی کہ شہر سے باہر ایک مقام پر پہنچے ، جہاں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم ایک گھنے درخت کے سائے میں جلوہ فرما تھے۔ آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے حضرت سعدُ الدِّین تفتازانی  رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا : ہمارے بار بار بُلانے پر آپ نہیں آئے ؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے انتہائی عاجزانہ لہجے میں عرض کی : “ یارسولاللہ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  !مجھےمعلوم نہیں تھا کہ آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  یاد فرمارہے ہیں او ر آپ تو میری کمزور یادداشت سے اچھی طرح آگاہ ہیں ، میں آپ کی بارگاہ میں اپنےمرض سے شفا کا طلبگار ہوں۔ “ حضرت سعدُالدِّین تفتازانی  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلیْہکی  فریادسُن کر دریائےرحمت جوش میں آیا ، نبیِّ رحمت   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے فرمایا : “ اپنامنہ کھولو۔ “ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے منہ کھولا توسرکارِ مدینہ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اپنا لُعابِ دَہَن یعنی تُھوک مُبارک آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےمنہ میں ڈال دیا ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےلیےدعافرمائی اورکامیابی(Succes)کی خوشخبری عطافرماکر گھر لوٹ جانےکاحکم ارشاد فرمایا۔ دوسرے دن جب آپ     رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ     ، قاضی عبدالرحمٰن شیرازی کے درس میں حاضر ہوئے تو دورانِ سبق آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اُستاد صاحب کے درس میں کچھ علمی سُوالات کئے ، درس میں شریک دیگر طلبہ ان سُوالات کی گہرائی تک نہ پہنچ سکے اور فضول و بےمعنیٰ سمجھ کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی باتوں کونظرانداز کرنے لگے ، مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےا ستاد قاضی صاحب جومیدانِ علم کے شاہ سوار تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی علمی باتیں سُن کر رو پڑے اورمخاطب کرکے ارشا د فرمایا : “ اےسعدُ الدِّین! آ ج تم وہ نہیں ہو جو کل تھے ۔ “ پھر حضرت سعدالدین تفتازانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تمام واقعہ اُستاد صاحب کی بارگاہ میں  بیان کر دیا۔         (شذرات الذھب ، سنۃ احدی و تسعین  وسبعمائۃ ،  ۷ / ۶۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد