Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus
سے زیادہ احسان کیے وہ ابوبکر صدیق ہیں، لہذا ان سے مَحَبّت رکھنا، ان کا شکریہ ادا کرنا اور ان کی حفاظت کرنا میری امت پر واجب ہے ۔ ([1])
(2)ارشاد فرمایا: فرشتے ابوبکر صِدّیق کو روزِ قیامت لائیں گے ، اور انبیا و صدّیقین کے ساتھ جنّت میں جگہ دیں گے ۔ ([2])
(3)حضرت عَمروْ بن عاص رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے عرض کی:یَارَسُولَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! لوگوں میں آپ کو سب سے بڑھ کر کون محبوب ہے ؟ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:عائشہ ۔ انہوں نے دوبارہ عرض کی:مَردوں میں سے کون ہے ؟ فرمایا: عائشہ کے والد(یعنی ابوبکر صِدّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ) ۔ ([3])
ہم کو صدیقِ اکبر سے پیار ہے |
| اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت صدیقِ اکبر کی اہم خدمات
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وفاتِ ظاہری کے بعد حضرت ابوبکر صِدّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ مسندِ خلافت پر جلوہ افروز ہوئے ہی تھے کہ فتنوں نے سر اٹھانا شروع کردیا، اس موقع پرعاشقِ اکبر حضرت صِدّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اپنے مختصر دورِ خلافت میں ایسی ایسی دینی خدمات انجام دیں جنہیں بھلایا