Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus
اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی اسی دینی خدمت کے بارے میں فرماتی ہیں کہ رَسُولُ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصال کے بعد نفاق نے سر اٹھایا، عرب (کے بعض قبائل)مرتد ہوگئے اور انصار نے بھی علیحدگی اختیار کرلی، اتنی مشکلیں جمع ہوگئیں کہ اگر اتنی مشکلات پہاڑ (Mountain)پر پڑتیں تو وہ بھی اس بار کو نہ اٹھا سکتا لیکن میرے والد ابوبکر صدّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے زبردست ثابت قدمی سے ہر ایک مشکل کا مقابلہ کیا اور ہر ایک کا حل نکالا ۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! حضرت صدّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی ایک بہت ہی اہم دینی خدمت یہ بھی ہے کہ آپ نے قرآنِ پاک کو جمع فرماکر اس اُمّت پر احسانِ عظیم فرمایا، جیساکہ حضر ت علیُّ المرتضیٰ شیرِ خدا رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ارشاد فرمایا: اَعْظمُ النَّاسِ فِيْ الْمَصَاحِفِ اَجْراً اَبُوْ بَكْرٍ رَحْمَةُ اللہِ عَلَى اَبِيْ بَكْرٍ هُوَ اَوَّلُ مَنْ جَمَعَ كِتَابَ اللہِ یعنی مَصاحِف میں سب سے زیادہ ثواب حضرت ابو بکرصدّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا ہے اور اللہ پاک ان پر رحم فرمائے کہ انہوں نے سب سے پہلے قرآنِ پاک کوجمع فرمایا ۔ ([2])
پیاری پیاری اسلامی بہنو! مذکورہ بالا حدیثِ پاک میں سب سے پہلے