Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus
بولتے تھے اور عتیق کا معنی ہے :آزاد ۔ سرکارِ عالی مَرتَبَت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا:اَنْتَ عَتِیْقٌ مِّنَ النَّارِ یعنی تُو نارِ دوزخ سے آزاد ہے ۔ اِس لئے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا یہ لَقَب ہوا ۔ ([1]) ٭آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قریشی ہیں اور ساتویں پُشت میں شجرۂ نسب رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خاندانیشَجَرے سے مل جاتا ہے ، ٭آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عام ُالفیل کے تقریباً اڑھائی برس بعد مکہ میںپیدا ہوئے ، ٭امیرُ المؤمنین حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ وہ صَحابی ہیں جنہوں نے آزاد مردوں میں سب سے پہلے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِسالت کی تصدیق کی، ٭آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اِس قدَر کمالات و فضائل والے ہیں کہ اَنبیاء ِکِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد اگلے اور پچھلے تمام انسانوں میں سب سے اَفضل واَعلیٰ ہیں، ٭ اورتمام جِہادوں میں مجاہدانہ کارناموں کے ساتھ شریک ہوئے اور ٭صُلْح وجنگ کے تمام فیصلوں میں پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وزیر ومُشیر بن کر، زندَگی کے ہر موڑ پر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ساتھ دے کرجاں نثاری و وفاداری کا حق ادا کیا، ٭ 2 سال7 ماہ خلافت کے منصب پر فائز رہ کر 22جمادَی الاُخریٰ 13ہجری پیرشریف کادن گزار کر وَفات پائی، ٭ امیرُ المومنین حضرت عُمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور روضۂ منوَّرہ میں حضورِ اَقْدَس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پہلوئے مقدَّس میں دَفن ہوئے ۔ ([2])