Khaja Ghareeb Nawaz

Book Name:Khaja Ghareeb Nawaz

(قبالۂ بخشش ، ص۱۰۴)

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! سناآپ نےکہ ہمارے بُزرگانِ دِین  نے  نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئےکس قدر کوششیں کیں اور اس راہ میں آنے والی مصیبتوں پر صبر کیا ،

       مگر افسوس !فی زمانہ اس قدر آسانیاں اورآسائشیں ہونے کے باوجود بھی ہم نیکی کی دعوت دینے سے غافل نظرآتی ہیں ، ٭ ہمارے بزرگانِ دین تو  دشمنوں کے سامنے بھی نیکی کی دعوت عام کریں اورہم اپنی اسلامی بہنوں کوگناہوں میں  دیکھنےکے باوجود بھی نیکی  کی دعوت نہ دیں ۔ ٭ہمارے بُزرگانِ دین تونیکی کی دعوت کی خاطر  تکلیفیں برداشت کریں اور ہم اتنی آسانیاں ہونے کے باوجود بھی نیکی کی دعوت  کی دھومیں نہ مچائیں۔ ٭ہمارے بُزرگانِ دین تونیکی کی دعوت کی خاطرطرح طرح کی اذیتوں سے گزریں  اور ہم طرح طرح کی  سہولتیں  میسر ہونے کے باوجود بھی نیکی کی دعوت نہ دیں۔ ٭ہمارے بزرگانِ دین تو گھر بار چھوڑ کر نیکی کی دعوت عام کریں اور ہم اپنے گھر میں رہتے ہوئےبھی نیکی کی دعوت عام  نہ کریں۔ حالانکہ نیکی کی دعوت عام کرنا کس قدر عظیم کام ہےاس کا اندازہ اس روایت سے کیجئے ، چُنانچہ

سایَۂ عرش  کس کو ملے گا؟

         حضرت کَعب الاحبار رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتےہیں : اللہکریم نے تورات شریف میں حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ والسَّلَامکی طرف وحی فرمائی : اےموسیٰ!جس نے نیکی کاحکم دیا ، برائی سے منع کیا ا ور لوگوں کو میری اطاعت کی طرف بلایا تو اسےدنیا اور قبر میں میرا قُرب اور قیامت کے دن میرےعرش کا سایہ نصیب ہوگا۔ ([1])

کرم سے نیکی کی دعوت کا خُوب جذبہ دے                 دوں دھوم سنّتِ محبوب کی مچا یاربّ

(وسائلِ بخشش مُرمَّم  ، ص۷۷)

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہمیں بھی چاہئےکہ ہم بھی نیکی کی دعوت عام کریں اور تبلیغ ِ دین کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں اور اس کےلئے بہترین ذریعہ اَمیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدامنِ کرم اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجانا بھی ہے۔

اَمیرِ اَہلسنّت کی تبلیغِ دِین

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!بُزرگانِ دِین کی صحبت سےتربیت یافتہ اَمیرِاَہلسنّت ، حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادِری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہبھی دورِ حاضر میں دِین کی خدمت اور نیکی کی دعوت عام کرنےمیں مصروف ہیں۔ آئیے!اَمیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی  نیکی کی دعوت عام کرنےاورتبلیغ ِ دین کے لئےکی جانےوالی خدمات کے بارے میں سنتی ہیں : چُنانچہ

          آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنیکی کی دعوت  اور تبلیغِ دین کو عام کرنے کے لئے کئی اَہم کاموں میں مصروف ہیں ، آپ لوگوں کونرمی ومَحَبّت  سےنیکی کی دعوت دے کر گناہوں سے روکنے کےلئےہردم کوشاں ہیں۔ اَمیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہجہاں



[1]   حلیۃ الاولیاء ، کعب الاحبار ،  ۶ / ۳۶ ،  رقم :  ۷۷۱۶