Book Name:Khaja Ghareeb Nawaz
انفرادی کوشش کے ذریعےنیکی کی دعوت عام کر رہے ہیں ، وہیں آپ اپنے بیانات اور مَدَنی مذاکروں کے ذریعےبھی تبلیغ ِ دین میں اَہم کردار ادا کررہے ہیں ، آپ کےبیانات اور مَدَنی مذاکرے تاثیرکاتیربن کر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ آپ کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات اور مَدَنی مذاکروں کو سننے والوں کی توجّہ کاعَالَم دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےسُنّتوں بھرے اجتماعات ہوں یا ہر ہفتے کو ہونے والا مَدَنی مذاکرہ کثیر عاشقانِ رسول آپ کےبیان اور رنگ برنگے مَدَنی پھولوں سے فائدے حاصل کر رہے ہیں ۔
ہیں شَرِِیْعَت اور طَرِیْقَت کی حَسِیْں تَصویر جو زُہْد و تَقْویٰ کے نَظارے حضرتِ عطّار ہیں
اَمیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےتبلیغِ دین کےجذے سےسرشار ہوکر عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوت اسلامی کی بنیاد رکھی اور اپنے مریدین ومحبین کو بھی نیکی دعوت عام کرنے کاذہن دیا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تَحریک دَعْوتِ اِسلامی سے وابَسْتہمُبَلِّغِیْنعاجِزِی و اِنکساری کےساتھ نیکی کی دَعوت دے کربگڑے ہوئے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِشیں کر رہے ہیں۔ یقیناً اَمیرِاَہلسنّت اورمُخْلِص مُبَلِّغِیْن کی اِنْفِرادی و اِجتِماعی کوشِشوں کا ہی تو صَدَقَہ ہے کہ آج مُعاشرے میں سُنَّتوں کی مَدَنی بَہاریں عام ہیں ، کَل تک جو کُفْر کی تارِیکیوں میں بَھَٹک رہے تھے ، مُعاشرے کے نَاسُور سمجھےجاتے تھے ، وَالِدَین کے نافرمان تھے ، فیشن (Fashion)کے شیدائی تھے ، بَدعقیدہ ، گُلوکاروفَنکار تھے ، حَرام خوری اورعِشْقِ مَجازی کی آفت میں گِرِفتار تھے ، اَلْغَرَض طرح طرح کے گُناہوں کی دَلدَل میں دَھنسےہوئےتھے ، مگر جب نیکی کی دعوت کا دَردرکھنے والے مُخْلِص مُبَلِّغِیْنِ دعوتِ اِسلامی نے خَوْفِ خُدا میں ڈُوب کر اُنہیں فِکْرِ آخِرت پر مَبْنی نیکی کی دَعْوَت پیش کی تو اُن کے دل نَرم پڑ گئے اور وہ بھی دعوتِ اِسلامی سے وابَسْتَہ ہو کر سُنَّتوں کی دُھومیں مَچانے والے بن گئے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ساتھ تَعاوُن کیجئے
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم سب کی پیاری تحریک دعوتِ اسلامی اللہ پاک کے فضل وکرم ، اس کےپیارےحبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نظرِ عنایت اور بُزرگانِ دین کے فیضان سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! اب تک دعوتِ اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہے۔ جس کے لئے کروڑوں اربوں روپے کے اخراجات درکار ہوتے ہیں ، لہٰذا آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام تمام شعبہ جات کے جُملہ اَخراجات کے لیےآپ خود بھی اپنے ڈونیشن کے ذریعے تعاون کیجئے اور اپنے والدین ، بہن بھائی ، محارم رشتے دار اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کا تعارف کروایئے اور فنڈ جمع کرانے کی بھر پور ترغیب دلایئے ،