Book Name:Dua K Fazail o Adaab
رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرتِ امام محمدباقررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ظاہری وباطنی علوم کےجامع تھے ، عبادت وریاضت اور مجاہدے میں مشہور تھے۔ مالکیوں کےعظیم پیشوا حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : میں ایک زمانے تک حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی خدمتِ با برکت میں آتا رہا ، میں نے ہمیشہ آپ کو تین عبادتوں میں سےکسی ایک میں مصروف پایا ، یاتوآپ نماز پڑھتےہوئے نظر آتےیاتلاوتِ قرآن میں مشغول ہوتےیا پھر روزہ دارہوتے۔ ([1]) حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : اللہپاک نےدنیاکوحکم اِرشاد فرمایا : اے دُنیا!جو میری عبادت کرے تُواس کی خدمت کر اور جو تیری خدمت کرے تُو اسےتھکادے۔ ([2]) آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکو68برس کی عمر میں 15 رجب المرجب 148 ہجری کو کسی بدنصیب نےزہردیا ، جو ان کی شہادت کاسبب بنا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مزارِ اقدس جنّتُ الْبَقِیع والدِمحترم حضرت امام محمدباقررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکےپہلومیں ہے۔ ([3])
صدقِ صادِق کا تَصَدُّق صادِقُ الاسلام کر بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسِطے
(حدائق بخشش ، ص۱۴۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنےکی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں۔ شَہَنْشاہِ نبوّت ، مصطفےٰجانِ رحمتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سےمَحَبَّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبَّت کی اورجس نےمجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([4])
گھر میں آنے جانےکی سنتیں اور آداب
آئیے! شیخِ طریقت ، اَمیرِاہلِ سنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’101 مَدَنی پُھول‘‘سے گھر میں آنےجانے کی سنتیں وآداب سنتی ہیں : ٭جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے : بِسْمِ اللہِ تَوَ کَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ترجمہ : اللہ پاک کے نام سے ، میں نے اللہکریم پر بھروسا کیا ، اللہپاک کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوت۔ ([5]) اِنْ شَآءَ اللہ!اس دعا کوپڑھنے کی بَرکت سے سیدھی راہ پر رہیں گی ، آفتوں سے حفاظت ہوگی اور اللہ کریم کی مدد شاملِ حال رہے گی۔ ٭ گھر میں داخل ہونے کی دعا : اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا ترجمہ : اے اللہ پاک! میں تجھ