Dua K Fazail o Adaab

Book Name:Dua K Fazail o Adaab

          یاد رکھئے! دُعا کے آداب میں سے ایک اَدَب دعا سے پہلے اور بعد میں دُرُودِ پاک پڑھنا بھی ہے ، کیونکہ درودِ پاک کی برکت سے دُعا قبولیت کے زیادہ قریب ہوجاتی ہے : چُنانچہ

 دُرُودِ پاک کی برکت سے قبولیتِ دُعا

       حضرت ابُوسلیمان دارانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : جوشخصاللہپاک سےاپنی حاجت کاسوال کرناچاہےتواسےچاہئےکہ نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپرکثرت سے دُرُودِ پاک پڑھے پھر اللہ پاک سےاپنی حاجت طلب کرےاور اپنی دُعاکونبی  کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھ کرختم کرے ، کیونکہاللہپاک دونوں دُرُودوں کو قَبول فرماتا ہے اور وہ پاک ہے اس بات سے کہ(دُعا کے اَوَّل وآخر)دونوں دُرُودوں (کو تو قبول کرے اوران ) کے درمیان (والی چیز یعنی)دُعا کوچھوڑ دے۔ ([1])

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہمیں  چاہئےکہ چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے دُرُودِ پاک کی کثرت کیا کریں ، بالخصوص اپنی دُعاؤں کےشُروع اور آخر میں تو نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذاتِ مُبارکہ پردُرُودِپاک لازمی پڑھا کریں ، اس کی بَرکت سے ہماری دُعائیں  بارگاہِ الٰہی میں  مَقبول ہوں  گی۔ دعا سے پہلے درودِ پاک پڑھنےکی  تو خود نبی کریم ، رؤف رّحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےبھی ترغیب ارشاد فرمائی ہے : چُنانچہ

دُعاسے پہلے دُرُودِ پاک پڑھنےکی ترغیب

       حضرت فُضَالہ بن عُبَیدرَضِیَ اللہُ  عَنْہُسےروایت ہےکہرَسُولُ اللهصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ (مسجد میں  )تشریف فرماتھےکہ ایک آدمی آیا ، اس نےنمازپڑھی اور پھر یوں دُعا مانگی : اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْیعنی اےاللہ !مجھےبخش دےاورمجھ پررَحم فرما۔ رَسُولُ الله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا : عَجِلْتَ اَیُّہَاالْمُصَلِّیْ یعنی اےنمازی! تُو نے جلدی کی ، (پھر دُعا کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : )جب تُونماز پڑھ کر بیٹھے تو پہلے اللہ پاک کی ایسی حَمد کر جواس کے لائق ہے ، پھر مجھ پر دُرُودِپاک پڑھ اور اُس کے بعد دُعا مانگ۔ راوی کا بیان ہےکہ اِس کےبعدایک اورشخص نےنمازپڑھی ، پھر اللہ پاک کی حَمدبیان کی اورنبیِّ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پردُرُودِپاک پڑھاتوآقاکریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : اَیُّہَاالْمُصَلِّی اُدْعُ تُجَبْ ، اےنمازی!تُودُعامانگ!تیری دعاقبول کی جائے گی۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تمام مسلمانوں کےلئے دُعا

پیاری پیاری اسلامی بہنو! دُعا کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ جب ہم اپنے لیے دُعا مانگیں تو سب اہلِ اسلام



[1]   دلائل الخیرات ، فصل فی الفضل  الصلوۃ ، ص۴

[2]    ترمذی ،  کتاب الدعوات ، باب ماجاء فی جامع الدعواتالخ ، ۵ / ۲۹۰ ، حدیث : ۳۴۸۷