Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
کے روزوں اور(دس(10) ذُوالْحِجَّه سمیت) ہر رات کا قیام لَیْلَۃُ الْقَدْرکے قیام کے برابرہے۔
(ترمذی ، کتاب الصوم ، باب ما جاء فی العمل فی ایام العشر ، ۲ / ۱۹۲ ، حدیث : ۷۵۸)
(4)اِرشاد فرمایا : اللہ کریم کے نزدیک حج کے اِن دس(10) دنوں سے افضل اور پسندیدہ کوئی دن نہیں لہٰذا اِن دنوں میںسُبْحَانَ اللہِ ، اَلْحَمْدُﷲِ ِ ، لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ اور اللہُ اَکْبَرُ کی کثرت کیا کرو۔ ایک روایت میں ہے کہ اِن دنوں میںسُبْحَانَ اللہِ ، اَلْحَمْدُ لِلہِ ، لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُاورذِکرُاللہ کی کثرت کیا کرو اور اِن میں سے ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور اِن دنوں میں عمل کو 700 گُنا بڑھا دیا جاتاہے۔
( شعب الایمان ، باب فی الصیام ، فصل تخصیص ایام العشر…الخ ، ۳ / ۳۵۶ ، رقم : ۳۷۵۸)
(5)اِرشاد فرمایا : حج کے دس(10) دنوں میں کیا گیا عمل اللہ پاک کو بقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی ، یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! کیا راہ ِ خدا میں لڑنا بھی؟اِرشاد فرمایا : ہاں! راہِ خدا میں لڑنا بھی ، سوائے اُس کے جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور اِن دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے۔ (بخاری ، کتاب العید ین ، باب فضل العمل …الخ ، ۱ / ۳۳۳ ، حدیث : ۹۶۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! ذُوالْحِجَّۃِ الحرام کےاِن 10دنوں میں جتنا ہو سکے اپنی نیکیوں میں اضافہ کرنے کی بھرپورکوشش کرنی چاہئے اور اپنی زبان کو فالتو باتوں سے بچاتے ہوئے ذِکرُاللہ سے تَر رکھاجائے کہ ذِکْرُاللہ کے بے شمار فضائل ہیں۔ آئیے! چند فضائل سنتی ہیں :
* یہ کلمات اللہ پاک کو پیارے ہیں : سُبْحَانَ اللہِ ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ ، لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ ، اَللہُ اَکْبَر۔ (ترمذی ، کتا ب الدعوات ، باب۶۰ ، رقم : ۳۴۷۳ ، ۵ / ۲۸۶)۔ * سُبْحَانَ اللہِ ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ ، لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ ، اَللہُ اَکْبَر ، اِن