Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
میں سے کوئی بھی کلمہ کہنے سے جنت میں ایک پودا لگادیا جاتا ہے۔ (ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب فضل التسبیح ، رقم : ۳۸۰۷ ، ۴ / ۲۵۲) * سُبْحَانَ اللہِ کہنے سے 20 نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور20 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔ (مستدرک ، کتا ب الدعا ء والتکبیر الخ ، باب فضیلۃ التسبیح ، رقم : ۱۹۲۹ ، ۲ / ۱۹۲ ) * لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہنے سے 20 نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور 20 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔ (ایضاً) * اَللہُ اَکْبَرُ کہنے سے 20 نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور 20 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔ (ایضاً) * اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِین کہنے سے 30 نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور30 گناہ مٹادیئے جاتے ہیں۔ (ایضاً) * لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ جنت کی چابی ہے۔ (مسند احمد ، رقم : ۲۲۱۶۳ ، ۸ / ۲۵۷)۔ * سُبْحَانَ اللہِ کہنا آدھے میزان کو بھردیتا ہے۔ * اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہنا پورے میزان کو بھر دیتاہے۔ * لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ سب سے افضل ذکر ہے۔ (ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب فضل الحامدین ، رقم : ۳۸۰۰ ، ۴ / ۲۴۸ )اور* اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سب سے افضل دعا ہے۔ (ایضاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! ابھی ہم نے اللہ پاک کے ذِکرکے فضائل سُنے ، اِن فضائل سے پہلے جو احادیثِ کریمہ بیان ہوئیں اُن سے یہ معلوم ہوا!ذُوالْحِجَّہ کے پہلے دس (10) دن بہت عظیم دن ہیں۔ اِن دنوں کا عمل اللہ پاک کو بہت پسند ہے ، یہ بہت زیادہ فضیلت والے دن ہیں جن میں ممنوعہ دنوں کے علاوہ ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں اور ہررات کا قیام لَیْلۃُ الْقَدْر کے قیام کے برابر ہے۔ اِن میں کئے جانے والے اعمال بہت زیادہ پاکیزہ اور ثواب والے ہیں۔ اِن دنوں میں عمل کا ثواب 700گنا بڑھا دیا جاتا ہے ، الغرض ذُوالْحِجَّہ کے پہلے دس(10) دن کئی فضائل و برکات اور خصوصیات (Specialities) سے مالا مال ہیں۔
ہر سال گیارہ(11) ماہ بعد ذو الْحِجَّه کے مقدس مہینے میں یہ مبارَک دن تشریف لاتے ہیں اور اپنا