Apni Islah Ka Nuskha

Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

گا۔ ہائے اَفْسوس!اگر میرا مالک مجھے ناکام ونامُرادواپس لوٹادے یا اپنی بارگاہ میں حاضِرہونے سے روک دے تو میں ہَلاک ہو جاؤں گا ۔ ''

پھر وہ نوجوان دن کو روزے رکھتا اور راتوں کو قِیام کرتا ، یہاں تک کہ اس کا جسم کمزور ہو گیا ، گوشت جَھڑ گیا ، ہڈیاں خُشک ہو گئیں اور رَنگ زَرْد ہو گیا۔ ایک دن اس کی والدۂ مُحترمہ اس کے لئے پیالے میں سَتُّو لے کر آئی اور اِصْرار کرتے ہوئے کہا : ''میں تجھے اللہ پاک کی قسم دے کر کہتی ہوں کہ یہ پی لو ، تمہاراجسم بہت تکلیف اُٹھاچکاہے۔ '' چنانچہ ، ماں کی بات مانتے ہوئے جب اس نے پیالہ ہاتھ میں لیا توبے چینیوپریشانی سے رونے لگا اور اللہ پاککےاس فرمانِ عالیشان کویادکرنےلگا :

    یَّتَجَرَّعُهٗ وَ لَا یَكَادُ یُسِیْغُهٗ  تَرْجَمَۂ کنز العرفاان :  بڑی مشکل سے اس کے تھوڑے تھوڑے گھونٹ لے گا اور ایسا لگے گا نہیں  کہ اُسے گلے سے اُتار لے۔ (پ۱۳ ،  ابراھیم : ۱۷)پھر اس نے زور زور سے رونا شُروع کردیا اور زمین پر گِرگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کا انتقال ہو گیا۔ (حکایتیں اور نصیحتیں ، ص ۳۶۳ملخصاً)

               پیاری پیاری  اسلامی  بہنو!دیکھا آپ نے!دن رات گُناہوں میں مَشْغُول رہنے والا نوجوان ایک اِجْتماع میں حاضِر ہوا اوراس میں ہونے والے رِقّت انگیز بیان کو سُنا ، تواس کے دل میں ایسا مدنی انقلاب اور اپنی اصلاح کا جذبہ پیدا ہواکہ ساری ساری رات اللہپاک کی عبادت کرتا ، دن میں روزہ رکھتا اور خوفِ خدا کے باعث ہر وَقْت اپنےپچھلے گُناہوں پرشرمندہ رہتا ۔ اسی کیفیَّت میں وہ اس دُنیا سے رُخْصَت ہوا۔ اس حکایت سے ہمیں یہ درس ملاکہ نیک اِجتماعات میں شِرکت کرنا بڑی سَعادَت کی بات ، اپنا محاسبہ اور اپنی اصلاح کرنے کا ذبردست نسخہ ہےکہ اس کی بَرَکت سے جہاں اَجْروثواب کاڈھیروں خَزانہ ہاتھ آتا ہے ،  وہیں بہت سے لوگوں کو توبہ کی بھی توفیق ، اپنا محاسبہ کرنے اور اپنی اصلاح کرنےذہن بنتا