Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
ہر مبلغہ بیان کرنے سے پہلے کم از کم تین بار پڑھ لے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
اللہ پاک کے آخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا :
اَوْلَی النَّاسِ بِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُہُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً
قِیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ میرے قریب وہ ہوگا ، جو سب سے زیادہ مجھ پر دُرود شریف پڑھتا ہوگا۔ (ترمذی ، ابواب الوتر ، باب ماجاء فی فضل الصلاة...الخ ، ۲ / ۲۷ ، حدیث : ۴۸۴)
حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاس حدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں : قِیامت میں سب سےآرام میں وہ ہوگا ، جوحُضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کےساتھ رہےاورحُضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی ہَمراہی نصیب ہونےکاذریعہ دُرود شریف کی کثرت ہے۔ اس سےمعلوم ہوا! دُرُود شریف بہترین نیکی ہےکہ تمام نیکیوں سےجَنت ملتی ہےاوراس سےبَزمِ جَنّت کےدُولہا (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)ملتے ہیں۔ (مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۱۰۰)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے