Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
دىکھا کہ حضرت امامِ حُسىن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ رَمَضانُ المبارک میں مکمل قرآنِ مجیدختم فرما یاکرتےتھے ۔
(سیر اعلام النبلا ء ، الحسین بن على ، ۴ / ۴۱۰)
حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قرآن کےعالِم ِباعمل ، تقویٰ و پرہیزگاری کے پیکر ، خوفِ خُدا رکھنے والے اور صاحبِ سخاوت تھے۔ (شہادت نواسہ سید الابرار ، ص۴۷۳ملخصاً)
پیاری پیاری اسلامی بہنو!حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی قرآنِ کریم اور نمازوں سے محبت کااندازہ اس بات سے لگائیےکہ 9 مُحَرَّمُ الْحَرام کو جب یزیدیوں کے ساتھ صلح کی اُمیدختم ہوگئی توآپ نےاپنے بھائی سےفرمایا : کسی طرح یہ لڑائی کل تک مؤخَّر ہو جائے اور آج کی رات ہمیں عبادت ِ الٰہی کے لئے مل جائے تو بہتر ہے۔ اگرموقع مل جائے تو آج کی رات نماز ، دعا اور اِسْتِغْفَار میں گزاریںکیونکہ مجھےربِّ کریم کی رضا کے لئے نماز اور تلاوتِ قرآن سےمحبت ہے اور کثرت کے ساتھ دعا اور اِسْتِغْفَار میرا معمول ہے۔ (الکامل فی التاریخ ، ۳ / ۴۱۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہمامامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی عبادات کے واقعات سُن رہی تھیں ، جس طرح آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرا ئض و واجبات کے پابند ہونے کے ساتھ ساتھ کثرت سے نفل نمازیں ادا کیا کرتے تھے ، اسی طرح آپ کثرت سے صدقہ وخیرات بھی کرتے ، غریبوں اور مسکینوں کی مدد بھی کرتے تھے۔ ایساکیوں نہ ہوتا کہ آپ تو اَہلِ بیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سخی گھرانے کے چشم و چراغ