Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
* حضرتامامِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی پیدائش 5 شعبان 4 ہجری کومدینے شریف میں ہوئی۔ * آپ کا نام نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے “ حُسین “ اور “ شبیر “ رکھا۔ * آپ کی کُنْیت “ ابو عبدُاللہ “ اور لَقب ’’ سِبۡطُ رَسُوۡلِ اللہِ (یعنی نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے نَواسے) ‘‘ اور’’رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل‘‘(یعنی رسول ِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پھول)ہے۔ * آپ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔ (سیر اعلام النبلاء ، الحسین الشہید...الخ ، ۴ / ۴۰۲۔ ۴۰۴ ملتقطا ) * نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے کان میں اذان دی۔ ( کنز العمال ، حصہ : ۱۶ ، ۸ / ۲۵۲ ، حدیث : ۴۵۹۹۳) * آپ نہایت سخی اورنیک خصلت تھے ۔ * آپ نےکئی حج پیدل کئے۔ حضرت مُصْعب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتےہیں : حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نےمدینے شریف سے پیدل چل کر(25) حج کئے۔ (اسد الغابۃ ، رقم : ۱۱۷۳ ، الحسین بن علی ، ۲ / ۲۸ ماخوذا) * آپ نے رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اپنے والدِ ماجد اَمیرُالمؤمنین حضرت علی ، شیرِ خدا رَضِیَ اللہُ عَنْہ سےعلمِ دین کا بہت سا خزانہ پایا۔ * آپ کی علم سےبھر پور گُفتگو (Discourse)ایسی دلکش ہوتی تھی کہ لوگوں کی یہ خواہش ہوتی کہ آپ خاموش نہ بیٹھیں بلکہ عِلم و حِکمت کے خزانے لُٹاتےہی رہیں۔ * آپ نے اپنے نانا جان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، اپنے والدِ محترم ، والدۂِ مُحترمہ اور اَمیرُالمؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سےاَحادیث سُنیں اور بیان کیں۔ * آپ کا مستقل عِلمی حلقہ لگتا جس میں آپ لوگوں کوشرعی مسائل سےآگاہ فرماتے تھے۔ * آپ کی شہادت10محرم الحرام61 ہجری کو میدانِ کربلامیں ہوئی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد