Imam Hussain Ki Ibadat

Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat

سمجھاتے  ہوئےنیکی کی دعوت دے اور نماز پڑھنے یا قضا نمازیں ادا کرنے کی ترغیب دِلائے تو کہتی ہیں : “ اِنْ شَآءَاللہ اگلےجمعہ سےدوبارہ نمازیں پڑھناشُروع کریں گی یا رَمضان سے باقاعدہ نمازوں کا اہتمام کریں گی۔ “ یوں کسی قسم کی شرم و جِھجک کئے بغیر بڑی بہادری کےساتھ مَعَاذَ اللہ اس بات کا گویاا ِقرار کر رہی ہوتی ہیں کہ ہم نمازیں چھوڑنےکایہ  گناہ جُمعہ کے دن تک یا رمضانُ المبارک تک مسلسل جاری رکھیں گی۔ شاید یہی وجہ ہےکہ آج ہمارے گھروں میں  اِتِّفاق نہیں ، آئےدن لڑائی جھگڑےمعمول بن گئے ہیں ، ہر ایک رِزق میں بے برکتی  کی وجہ سے پریشان (Worried)ہے ، ہر ایک دوسرے سے ناراض نظرآ تی ہے ، کہیں والدین اپنی  نافرمان اولاد سے بیزار ہیں ، تو  کہیں بھائی  بہنوں  کے درمیان نااِتِّفاقیاں  پیدا ہو رہی ہیں۔

بچوں کی اچھی تربیت کریں

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو!شایداس کی وجہ یہی ہےکہ ہم اللہپاک اور اس کےآخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےفرامین پرعمل چھوڑکردن رات ان کی نافرمانی والےکاموں میں مشغول ہو گئی ہیں ، نہ صرف خُودنمازوں سے دُورہو ئیں بلکے ہمارے بچے اور گھر والےبھی نمازوں سے دُور  ہوتےجا رہےہیں اورہم اپنے بچوں کی اچھی تربیت نہیں کرتیں ، انہیں نمازوں کا ذہن بھی نہیں دیتی ، حالانکہ  ہمیں بچوں کی اچھی تربیت کرنی اور بچپن ہی سے انہیں نمازوں کاذہن دینا چاہئے۔

                             یاد رکھئے!اگربچوں کوبچپن ہی میں ناجائزوحرام  کاموں سے  بچاکران کی  اچھی تربیت پر تو جہ دی جائے تودنیا  و آخرت میں کامیابی ان کامقدربنےگی ، جیساکہ  حضرت امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُکی بچپن میں اچھی تربیت ہوئی تو آپ بےشمار خویبوں والے ہوگئے ، لہٰذاوالدین پر لازم ہےکہ بچوں کی اچھی تربیت کریں کہ کل بروزِ