Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

Book Name:Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

دنیا میں تشریف آوری اور فکرِ اُمّت

                             پیارے اسلامی بھائیو!دو جہاں کے تاجدار ، غریبوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اپنی وِلادتِ مُبارَکہ سے لے کرظاہری وصال  تک اور اِس کے بعد کے تمام زمانے میں اپنی اُمّت پر مسلسل رَحمت و شفقت کے دَریابہاتے رہے ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ، پیدائش کے وقت بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ہم اُمّتیوں کویاد فرمایا ، شَبِ مِعراج بھی رَبُّ الْعٰلَمِیْن کی بارگاہ میں یادرکھا ، پیارے آقا کی اُمّت سے محبت ملاحظہ فرمائیے کہ صحابۂ کرام رضی اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن عرض کرتے ہیں : یارسول اللہ! دُعا کیجیے ، خدا مشرکوں کو غارت کرے ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : میں لعنت کرنے والا نہیں بھیجا گیا مجھے تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ پیارے آقا دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اُمّت سے محبت دیکھیے کہ صحابۂ کرام رضی اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن عرض کرتے ہیں ، یارسول اللہ !ثقیف کے تیروں نے ہمیں جلاد یا ہے ، انہیں بددعا دیجیے۔ میرے حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں!اے میرے رب کریم!ثقیف کو ہدایت عطا فرما۔

                پیارے آقا دو ، عالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اُمّت سے محبت دیکھیے کہ ایک صحابی رضی اللہُ عَنْہُ نے اپنی قوم کی شکایت کی اور ان کےلیےبددعا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں : اے میرے ربِ رحیم!قبیلہ دُوس کو ہدایت عطا فرمااور انہیں یہاں لے آ۔

                             پیارے آقا ، دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اُمّت سے محبت دیکھیے کہ