Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

کا ایک بھائی ہے جو بہت غریب ہے ۔ ‘‘ عورت اس کے بھائی کے پاس پہنچی اور اس سے کہا   : ’’میں تیرے بھائی کی محبت کی بناء پر تجھ سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ ‘‘بھائی نےاس عورت سے شادی کر لی ۔ اللہ پاک نے اس توبہ کرنے والی عورت کو سات بیٹے  دئیے اور سب کے سب نیک و پرہیزگار بنے ۔ [1]

مرے اشک بہتے رہیں کاش ہردم         ترے خوف سے یا خدا یا الٰہی

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ      میں تھر تھر رہوں کانپتا یا الٰہی[2]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہنس ہنس کر گناہ کرتے جانا!

 پیارے  اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے اللہ والے ایسے ہواکر تے تھے کہ  جیسے ہی شیطان کے وار  پر مطلع ہوتے تو  اللہ پاک کی پکڑ کے خوف سے فورًا اس کام سے باز آجاتےکیونکہ وہ جانتے تھے کہ اللہ پاک کا واضح فرمان ہے : انسان کیلئے وہی ہوگا جس کی اس نے کوشش کی۔ اور اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی۔ پھر اسے اس کا بھرپور بدلہ دیا جائے گا۔ [3]  

آئیے! اللہ پاک کے نیک بندوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہم بھی اپنے آپ کو نیکیوں کے کام میں لگائیں اوراپنے اندر خوفِ خدا پیدا کرنے کی کوشش کریں ، اللہ پاک


 

 



[1]     کتاب التوابین ، ، ص74 ، خوف خدا ، ص102۔

[2]   وسائل بخشش ، مرمم ، ص105

[3]   ترجمہ کنزالعرفان ، پارہ27 ، سورہ النجم ، آیت 39تا 41