Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

سنتے ہیں :

یَوْمَىٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ(۱۸) (پارہ29 ،  الحاقّہ ، آیت18)

ترجمۂ کنزالایمان : اس دن تم سب پیش ہو گے کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی۔

اس کے بعد جنہیں نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا ان کی حالت بھی قرآنِ کریم میں بیان کی گئی ہے

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ﳔ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ(۲۵) وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ(۲۶) یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ(۲۷) مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ(۲۸) هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ(۲۹) خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ(۳۰) ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ(۳۱)

 (پارہ29 ، سورۂ الحاقّہ ، آیت 25 تا31)

ترجمۂ کنزالایمان : اور وہ جو اپنا نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا  کہے گا ہائے کسی طرح مجھے اپنا نَوِشْتَہ(نامۂ اعمال) نہ دیا جاتا۔ اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔ ہائے کسی طرح موت ہی قصّہ چکا جاتی میرے کچھ کام نہ آیا میرا مال ، میرا سب زور جاتا رہا ، اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالوپھر اسے بھڑکتی آ گ میں دھنساؤ۔

اس دن حساب اس لیے نہیں ہوگا کہ انسان کو معلوم ہوجائے کہ اس نے کیا کیا کِیا ہے بلکہ نامہ اعمال اس لیے ہاتھ میں دیا جائے گا تاکہ اسے پتا چل جائے کہ میرے ساتھ انصاف ہوا ہے :

قرآن ِکریم  کی سورۂ قِیامَہ کی آیت نمبر 10 تا 14 میں ارشاد ہوتا ہے :