Teen Psandida Sifat

Book Name:Teen Psandida Sifat

والے کاموں میں مَصْرُوف رہنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل میں اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی محبت کی شمع روشن ہو گی ، زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئے گی اور فضولیات سے بچنے ، اللہ پاک کی رضا والے کام کرنے کے بکثرت مواقع نصیب ہوں گے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : مدرسۃ المدینہ بالغان۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک سینکڑوں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں ، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرُست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا اور مختلف سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی ، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔

فیشن پرست کی زِندگی میں بہار آگئی

حیدر آباد کے علاقے آفندی ٹاؤن کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا ، دُنیا کی موج مستی میں گم ، اپنی آخرت کے انجام سے غافِل زِندگی کے دِن گزار رہا تھا ، میری  گُنَاہوں بھری زِندگی میں بہار یُوں آئی کہ مجھے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلے کی سَعَادت مل گئی ، بَس پھر میری خوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا ، مدرسۃ المدینہ بالغان کی برکات نے میرے تاریک دِل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے روشن کر دیا ، اس میں مجھے قرآنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنتوں پر عمل کا جذبہ بھی ملا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سَعَادت بھی نصیب