Jannat Mein Aaqa Ka Parosi

Book Name:Jannat Mein Aaqa Ka Parosi

پیارے اسلامی بھائیو! سجدہ کرنے کے اور بھی بہت سارے فضائل اور فوائد ہیں، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ کی بہت پیاری کتاب ہے: فیضانِ نماز۔ اس میں نماز کے ایسے ایسے فضائِل بیان کئے گئے ہیں کہ پڑھ کر دِل مچل جاتا ہے، اس میں ایک باب ہے: سجدے کے فضائل۔ اسے پڑھئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! سجدے سے متعلق بہت ساری معلومات بھی حاصِل ہوں گی اور کثرت سے سجدے کرنے کا ذِہن (Mindset)بھی بن جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

(2): بیٹیوں کی پرورش

پیارے اسلامی بھائیو! جنّت میں آقا کا پڑوس دِلانے والا دوسرا نیک عَمَل ہے: بیٹیوں کی اچھی پرورش کرنا۔ حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، جنابِ عبداللہ کے لختِ جگر، بی بی آمنہ کے نورِ نظر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    کا فرمان ہے: جس کی 3بیٹیاں ہوں اور وہ ان کے معاملے میں اللہ پاک سے ڈرے اور ان کی پرورش کرے تو وہ شخص جنت میں میرے ساتھ ایسے ہوگا۔ یہ ارشاد فرماتے ہوئے نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    نے اپنی چاروں انگلیوں کی طرف اشارہ فرمایا۔([1])  ایک  روایت میں 2 بیٹیوں کا ذکر ہے کہ جس نے 2بچیوں کی پرورش کی، میں اور وہ جنت میں یوں ہوں گے۔ پھر نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    نے اپنی 2 مبارک انگلیوں(Fingers) کو ملا کر اشارہ فرمایا۔([2])  

ہر وقت جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں             جنت   میں   مجھے   ایسی   جگہ  پیارے   خدا   دے([3])


 

 



[1]...مسند امام احمد،مسند انس بن مالک، جلد:5، صفحہ:439، حدیث:12929۔

[2]...موسوعۃ الامام لابن ابی الدنیا، کتاب العیال، باب فی احسان الی البنات، جلد:8، صفحہ:38، حدیث:115۔

[3]...وسائل بخشش، صفحہ:120۔