Book Name:Jannat Mein Aaqa Ka Parosi
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم: مونچھیں کٹواؤ داڑھیاں بڑھاؤ مجوسیوں کی مخالفت کرو!([1])
پیارے اسلامی بھائیو! داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا ہے * ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مُبَارَک چوڑائی میں ایسی تھی کہ سینہ مُبَارک کو بھر دیتی۔([2]) * اور لمبائی میں داڑھی مُبَارَک ہمیشہ ایک مٹھی کی مقدار رہتی تھی * اگر ایک مٹھی کی مقدار سے بڑھ جاتی تو کم کروا دیا کرتے۔اسی لئے عُلَما فرماتے ہیں: ایک مٹھی سے زائِد داڑھی کو تراشنا سُنّت ہے۔([3]) * ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم داڑھی منڈانے اور مونچھیں بڑھانے کو سخت ناپسند فرماتے تھے * بہارِ شریعت میں ہے: داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے کم کرنا حرام ہے۔([4])
مختلف سنتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور امیرِ اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لئے ہر مہینے چلیں، قافلے میں چلو([5])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔