Jhoot Ki Tabah Kariyan

Book Name:Jhoot Ki Tabah Kariyan

سُننے،سُنانے جیسی بُری عادتوں سے پیچھا چُھڑانا چاہتے ہیں تو ہاتھوں ہاتھ اس  دینی ماحول سے وابستہ ہو کرعملی طورپر دعوتِ اسلامی کے  دینی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے رہیں،عاشقانِ رسول کے  دینی قافلوں میں سُنَّتوں کی تَرْبِیَت  کیلئے راہِ خدا میں سفر اِخْتِیار کریں،کامیاب زِندگی گُزارنے اور اپنی آخِرت سنوارنے کیلئے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کےرِسالے میں دیے گئے خانے پُر کرکے اپنے ہاں کے ذِمہ دارکو ہر ماہ کی10تاریخ کا اِنتظارکیے بغیر، پہلی تاریخ کوہی جَمْع کروانے کا معمول بنا لیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتِماع اورمدنی مذاکرے میں خود بھی شرکت کریں اوردُوسروں تک بھی اس کی دعوت پہنچاتے رہیں،دعوتِ اسلامی کے ہر دلعزیز،100 فیصد اسلامی چینل”مَدَنی چینل“خود بھی دیکھتے رہیں اور دُوسروں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دِلاتےرہیں۔اس کے علاوہ ذیلی حلقے کے12  دینی کاموں میں بھی خوب خوب حصہ لینے کی عادت بنائیں۔اگر ان  دینی کاموں میں مُستقل مزاجی کے ساتھ شرکت اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اِستقامت نصیب ہو گئی تو اللہ کریم اور رسول  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت مزید پیدا ہوگی،صحابہ و اولیاء کا مُبارک فیضان جاری و ساری ہوجائے گا،گناہوں سے دِل بیزار ہوگااور فِکْرِ آخِرت کے ساتھ سُنَّتوں کے مُطابِق زِندگی گزارنےکرنے کا بھی ذِہْن بنے گا۔اِنْ شَآءَاللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی  بھائیو!  بدقسمتی سے آج کل ایسے مَواقِع پر بھی جھوٹ کا سَہارا لےلِیاجاتا ہے، جہاں سچ بولنے کی صُورت میں بھی کوئی دُنیوی نُقصان نہیں ہوتا۔