Book Name:Jhoot Ki Tabah Kariyan
نے فرمایا: جس نے صبح و شام مجھ پر 10 ،10 بار درودِ پاک پڑھا بروزِ قیامت اُس کو میری شفاعت نصیب ہوگی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔([2])
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([3]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
گِری ہوئی ایک کھجور کھانے کا وبال
پیارے اسلامی بھائیو!سچ اعلیٰ ترین انسانی صفات میں سے ایک ہے، سچ بولنے والا اس کی برکت سےہمیشہ کامیاب ہو جاتا ہے جبکہ اس کےبرعکس جھوٹ بولنےوالا،جھوٹ بول کر ہمیشہ اِدھر اُدھر بھٹکتا رہتا ہے۔ سچ بولنے والےکو اللہ پاک کا شکر بجا لانے کی توفیق ملتی