Jhoot Ki Tabah Kariyan

Book Name:Jhoot Ki Tabah Kariyan

مال کوکیاہوگیا! اورمال کے مالِک کو کیا ہو گیا!“یہ خَبَر اللہ پاک کے پیارے نبی صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے دادا جان حضرت عَبْدُالمُطَّلِبرَضِیَ اللہُ  عَنْہ کو پہنچی تو آپرَضِیَ اللہُ  عَنْہ تشریف لائے اور وہ مال جَمْع کر کے جس کا تھا، اُس شَخْص کو دے دیا اور وہ اُسے لے کر چلا گیا ،جب کہ وہ چور پاگلوں کی طرح (بھاگتا اور) چیختا چِلّاتا رہا ،یہاں تک کہ ایک پہاڑ سے نیچے گِر کر مرگیا اور  جنگلی جانور اُس کو کھا گئے۔ (اَخْبار مَکّۃ لِلاَزْرَقی،ص۲/۲۶ مُلَخَّصًا)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی  بھائیو!آپ نےسنا کہ چوری کرنے،جھوٹی قسم کھانے اور جھوٹ بولنے والا کیسے عِبْرَت ناک انجام سے دوچار ہوا۔ اس لیے ہمیں بھی  چوری کرنے، جُھوٹی قسمیں کھانے اور خُصُوصاً جُھوٹ جیسے بَدترین گُناہ سے بچنا چاہیے۔

 دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیں

 پیارے اسلامی  بھائیو!ہر طرح کے گُناہوں خُصُوصاً جھوٹ سے بچنے اور سچ کی عادت بنانےکےلیے عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ یاد رکھئے!خَربوزے کو دیکھ کر خَربوزہ رنگ پکڑتا ہے،تِل کو گُلاب کے پُھول میں رکھ دیا جائے تو اُس کی صُحبت میں رہ کر گُلابی ہو جاتا ہے،اسی طرح عاشقانِ رسول کی   دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے   دینی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا،اللہ پاک اور اُس کے رسول صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے”اَنْمول ہیرا“ بن کر خُوب جگمگاتا ہے۔اگرہم بھی جُھوٹ،غیبت، چُغلی،فلمیں ڈِرامے دیکھنے، دکھانے، گانے باجے