Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! جب تم نماز کی طرف کھڑے ہونے لگو تو اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھ کہنیوں تک دھو لو اور سروں کا مسح کرو اور ٹخنوں تک پاؤ ں دھولو اور اگر تم بے غسل ہو تو خوب پاک ہوجاؤ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیتُ الخلاء سے آیا ہویا تم نے عورتوں سے صحبت کی ہواور ان صورتوں میں پانی نہ پاؤ توپاک مٹی سے تیمم کرلو تو اپنے چہروں اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرلو۔ اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے لیکن وہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خوب پاک کردے اور اپنی نعمت تم پر پوری کردے تاکہ تم شکر ادا کرو۔
اس آیتِ کریمہ میں پانی نہ ملنے کی صُورت میں تَیَمُّمکی اجازت دی گئی، اس پر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان نے فرمایا:مَا ھِیَ بِاَوَّلِ بَرَکَتِکُمْ یَا آلَ اِبِی بَکْریعنی اے اولادِ ابو بکر رَضِیَ اللہُ عنہ! یہ تمہاری پہلی برکت نہیں ہے ( مطلب یہ کہ مسلمانوں کو تمہاری بہت سی برکتیں پہنچی ہیں)۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ویسے تو اس آیتِ کریمہ میں بہت سارے مدنی پھول ہیں، بطورِ خاص اس میں 2 باتیں بیان ہوئیں؛ (1): وُضُو کے 4 فرائض بیان ہوئے (2): پانی سے وُضُو کرنے اور پانی نہ ملے تو مٹی سے تیمم کرنے کا حکم دیا گیا۔
ان دونوں باتوں سے متعلق حُجَّۃُ الاِسلام امام محمد بن محمد غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ نے بہت