Ba Wazu Rehne Ke Fazail

Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

پیارے اسلامی بھائیو!وُضُو کے 4 فرائض ہیں؛(1):کہنیوں سمیت ہاتھ دھونا (2): چہرہ دھونا(3): چوتھائی سَر کا مسح کرنا(4): اورٹخنوں سمیت پاؤں دھونا۔ وُضُو میں یہ 4  ہی فرائض کیوں رکھے گئے؟امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ اس کی ایک حکمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: روزِ قیامت (بنیادی) عذاب 4 ہی ہیں: (1): چہرہ سیاہ ہو جانا ، اللہ پاک فرماتا ہے:  

یَّوْمَ  تَبْیَضُّ   وُجُوْهٌ  وَّ  تَسْوَدُّ  وُجُوْهٌۚ- (پارہ:4،سورۂ آلِ عمران:106)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان:جس دن کئی چہرے روشن ہوں گے اور کئی چہرے سیاہ ہوں گے۔

(2): اَعْمَال نامہ اُلٹے ہاتھ میں ملنا، اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ﳔ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ(۲۵) (پارہ:29،سورۂ الحاقۃ:25)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور رہا وہ جسے اس کانامہ اعمال اس کے بائیں  ہاتھ میں  دیا جائے گا تو وہ کہے گا: اے کاش کہ مجھے میرا نامہ اعمال نہ دیا جاتا۔

(3-4): سَراورپاؤں سے پکڑ کر جہنّم میں ڈال دیاجانا، سورۂ رحمٰن میں ہے:

یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ(۴۱) (پارہ:27،سورۂ رحمٰن:41)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان: مجرم اپنے چہروں  سے پہچانے جائیں  گے توانہیں  پیشانی اور پاؤں  سے پکڑا جائے گا۔

گویا اللہ پاک فرماتا ہے: اے میرے بندو! وُضُو میں چہرہ دھویاکرو تاکہ روزِ قیامت تمہارہ چہرہ سیاہ نہ پڑے بلکہ تمہارا چہرہ  چمکا  دیا جائے*اپنے ہاتھ دھویا کرو تاکہ روزِ قیامت تمہیں اعمال نامہ الٹے ہاتھ میں نہیں بلکہ سیدھے ہاتھ میں دیا جائے *اپنے سر کا مسح کیا کرو تاکہ تمہیں پیشانی سےپکڑ کر جہنّم میں نہ ڈالا جائے بلکہ تمہارے سر پر جنّتی تاج سجا دیا