Book Name:Shaitan ka Darwazy
حضرت امام حسن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جو بہت بڑے وَلِیُّ اللہ تھے، آپ کی سیرت میں ہے کہ آپ سے بچپن میں ایک گُنَاہ ہو گیا تھا، حالانکہ نابالغ بچے کا گُنَاہ، گُنَاہ نہیں ہوتا، اس کے باوُجُود آپ نے اس گُنَاہ کو یاد رکھا، آپ کی عادت تھی کہ جب بھی نئے کپڑے سلواتے تو گریبان پر وہ گُنَاہ لکھ لیتے، پِھر اسے دیکھ دیکھ کر شرمندگی سے آنسو بہاتے رہتے تھے۔ ([1])
اللہُ اکبر! کیا نِرالا انداز ہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی غلطیوں، کوتاہیوں اور گُنَاہوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، انہیں سوچ سوچ کر اللہ پاک کے عذاب سے، اس کی پکڑ سے ڈرتے رہا کریں، ایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! توبہ کی توفیق بھی ملتی رہے گی اور آیندہ گُنَاہوں سے بچنے کا ذہن بھی بنا رہے گا۔
گناہوں کی نحوست بڑھ رہی ہے دم بدم مولیٰ میں توبہ پر نہیں رہ پارہا ثابِت قدم مولیٰ!
گناہوں نے مجھے ہائے! کہیں کا بھی نہیں چھوڑا کرم ہو از طفیلِ سیِّدِ عَرب و عجم مولیٰ!
اندھیری قبر کا احساس ہے پھر بھی نہیں جاتیں گناہوں کی خدایا عادتیں، فرما کرم مولیٰ!
میں رحمت، مغفرت،دوزخ سے آزادی کاسائل ہوں مہِ رمضان کے صدقے میں فرمادے کرم مولیٰ!([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شیطان کا دروازہ: پیٹ بھر کر کھانا
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: شیطان کا