Book Name:Shaitan ka Darwazy
کے لئے ناجائز ہے*بغیر نگینے کی انگوٹھی پہننا ناجائزہے کہ یہ انگوٹھی نہیں چَھلّا ہے *چاندی کی ایک انگوٹھی ایک نگ (یعنی نگینے ) کی کہ وزن میں ساڑھے 4 ماشے (یعنی 4گرام 374ملی گرام)سے کم ہو، پہننا جائز ہے *عیدین میں انگوٹھی پہننا مُستحب ہے۔مگر مرد وہی جائز والی انگوٹھی پہنے *مرد کو چاہیے انگوٹھی کا نگینہ ہتھیلی کی جانب اور عورت انگوٹھی کا نگینہ ہاتھ کی پشت( یعنی ہاتھ کی پیٹھ) کی طرف رکھے *چاندی کا چھلّا خاص لِبَاسِ زَنان(یعنی عورتوں کا پہناوا) ہے مردوں کو مکروہِ (تحریمی، ناجائز وگُناہ ہے) *عورت سونے چاندی کی جتنی چاہے انگوٹھیاں اور چَھلّے پہن سکتی ہے، اس میں وزن اور نگینے کی تعداد کی کوئی قید نہیں*لوہے کی انگوٹھی پر چاندی کا خَول چڑھا دیا کہ لوہا بالکل نہ دکھائی دیتا ہو، اس انگوٹھی کے پہننے کی (مرد وعورت کسی کو بھی ) مُمانعت نہیں۔([1])
مختلف سنتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو
گر مدینے کا غم چاہئے چَشمِ نَم لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو([2])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔