Book Name:Shaitan ka Darwazy
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:جس نے مجھ پر صبح و شام 10، 10بار دُرُود شریف پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شَفاعت ملے گی۔([1])
کہیں گے اور نبی اِذْھَبُوْا اِلیٰ غَیْرِیْ مرے حضور کے لَب پر اَنَا لَھَا ہو گا([2])
وضاحت:قیامت کے دن جب لوگ مختلف انبیائے کرام علیہم السَّلاَمکی خِدمت میں شَفاعت کا سوال لے کر حاضِر ہوں گےتو سارے نبی یہ فرمائیں گے: اِذْھَبُوْا اِلیٰ غَیْرِیْ یعنی میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ! لیکن جب لوگ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوں گےتو پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فرمائیں گے: اَنَا لَھَا، اَنَا لَھَا اس کام ( یعنی شفاعت )کیلئے میں ہی ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیّت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے، بیان سننے سے پہلے