Book Name:Shaitan ka Darwazy
خِدْمَت تمہاری کریں گی حُوریں اَدَب کے ساتھ رُتْبہ بہت بڑھائے گی اے بھائیو! نماز
کوثر کے سَلْسَبِیْل کے شربَت پِلائے گی میوے تمہیں کِھلائے گی اے بھائیو! نماز
سب عِطْر و پُھول ہوں گے نچھاور پسینے پر خُوشبو میں جب بَسائے گی اے بھائیو! نماز
رَحْمت کے شامیانوں میں خُوشبو کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا چلائے گی اے بھائیو! نماز
باغِ بہشت روضۂ رِضْواں بہارِ خُلد سب کچھ تُمہیں دِکھائے گی اے بھائیو! نماز
پڑھتے رہو نماز کہ دونوں جہان میں سب کچھ تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز
فاقے سے مُفْلسی سے جہنّم کی آگ سے سب سے تمہیں بچائے گی اے بھائیو! نماز
پڑھ کرنماز ساتھ لو سامانِ آخرت محشر میں کام آئے گی اے بھائیو! نماز
بات اعظمیؔ کی مانو نہ چھوڑو کبھی نماز اللہ سے مِلائے گی اے بھائیو! نماز
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! نماز اِسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اَہَم ترین رُکن ہے۔ اسے اسلام کا ستون فرمایا گیا ہے([1]) اور ہم جانتے ہیں کہ جب عِمارت کا سُتون گِر جائے تو عِمارت گِر جاتی ہے یعنی نماز وہ عظیم عِبَادت ہے جو ہمارے اندر اِیمان کو مضبوط بنائےرکھتی ہے، اللہ نہ کرے اگر نماز میں سُستی شروع ہو گئی تو کوئی بعید نہیں کہ ہمارے دِل سے ایمان کا نُور بھی نکل جائے۔ اس لئے نماز میں ہر گز سُستی مت کیا کیجئے!
اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: جس نے جان بوجھ کر ایک وَقْت کی(نَمازبھی ) چھوڑی، ہزاروں سال جہنّم میں رہنے کا حق دارہوا، جب تک