Book Name:Achy Amaal Ki Barkatein

نیکیاں کمانے کا وہ عظیم  نسخہ ہے جس کے ذریعے صبح سے لےکر رات سونے تک اچھے اعمال کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں، شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں  سے نیک عمل نمبر 31 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے ان سنتوں پر کچھ کچھ نہ عمل کیا؟ (مسواک، گھر میں آنا جانا، سونا جاگنا، قبلہ رُخ بیٹھنا وغیرہ) اس نیک عمل پر عمل کی برکت سےہم بہت سی سنّتوں کے پابند ہوجائیں گے۔

 یاد رکھئے!شیطان کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا  کہ ہم  نیک اعمال پر عمل کرکے دن بھر میں اتنی زیادہ نیکیاں  کرنے میں کامیاب ہوجائیں،وہ اس نیک کام سے روکنے کے لیے لاکھ کوششیں کرے گا ،طرح طرح کے وسوسوں مثلاًمیں تو بہت مصروف ہوں،اتنا وقت کہاں ہے؟،کل سے کروں گامیں مُبْتَلا کر کے بہکانے کی کوشش کرے گا۔ اگرہم ان وسوسوں پر توجہ دیئے بغیر  نیک اعمال  پرکچھ دیر کے لیے غورکریں تو شاید حیران  رہ جائیں گے کہ جن مَدَنی انعامات پر عمل کرنا مُشکل(Difficult) لگتا ہے،ان پر عمل کرنا تو بہت  ہی آسان ہے، کیونکہ ہمیں روزانہ 72   نیک اعمال   پر عمل نہیں کرنا بلکہ روزانہ جن   نیک اعمال  پر عمل کرنا ہے ،اس کے تین(3) درجے ہیں۔ پہلا اور دوسرادرجہ 17،17اور تیسرادرجہ صرف 16  نیک اعمال  پر مُشْتَمِل ہے۔اس کے علاوہ 8   نیک اعمال   ایسے ہیں، جن پر ہفتے میں صرف ایک بار عمل کرناہے،6  نیک اعمال   ایسے ہیں،جن پرمہینے میں صر ف ایک بار عمل کرنا ہے اور8   نیک اعمال   ایسے ہیں جن پر 12ماہ میں صرف ایک بار عمل کرنا ہے۔

اللہپاک ہمیں پابندی کے ساتھ نیک اعمال کا رِسالہ پُر کرنے اور ہر مہینے پابندی کے ساتھ اپنے ذمہ دار کو جمع کراوانے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمین