Book Name:Achy Amaal Ki Barkatein

(2) دوسری بات یہ پتا چلی کہ بندے کو معلوم ہو یا نہ ہومگر نیک عمل کی برکتیں ضرور ملتی ہیں۔ ہاں کبھی وہ برکتیں ظاہر ہوجاتی ہیں اور کبھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ اس لیے کوئی بھی نیک عمل چاہے کتنا چھوٹا ہی کیوں نہ ہو، ہمیں اسےچھوڑنا نہیں چاہیے۔نیک اعمال کا اس دنیا میں بھی فائدہ ہوتاہے مگرہمیں ہربارنظر نہیں آتا۔ آخرت میں اللہ پاک کی رحمت سے ضرور اس کا فائدہ ہوگا اور ہمیں نظر بھی آئے گا۔

(3)تیسری بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ صدقہ دینے کی بڑی برکتیں ہیں، صدقہ دینے  سے بلائیں ٹلتی ہیں، صدقہ دینے سے مصیبتیں دُور ہوتی ہیں،صدقہ دینے سے پریشانیاں ختم ہوتی ہیں، صدقہ دینے سے بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ لہٰذا  راہِ خُدا میں دل کھول کر خرچ کرنا چاہیے۔یاد رکھئے!صدقہ  کرنے کا یہ  مطلب  نہیں کہ ہم  جب تک امیروکبیر  نہ ہوجائیں،خوب بینک بیلنس  نہ بنالیں ،اچھا گھر، گاڑی اور نوکر چاکر والے  نہ ہوجائیں، اُس وقت تک  صدقہ ہی  نہ کریں  بلکہ ہمیں  جیسی طاقت ہے، اُس کے مطابق چھوٹی سی چیز بھی صرف اللہپاک کی رِضا کیلئے  خرچ کریں گے  تو اس کا فائدہ دنیا  میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی نَجات کا سبب ہوگا۔

  صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل پر آخرت کا مدار ہے

اے عاشقانِ رسول!اس میں کوئی شک نہیں کہ جب موت آتی ہے تو گھر والے، رشتہ دار اور دوست و احباب سب یہیں رہ  جاتے ہیں۔صِرف مُردے کو تنگ و اندھیری قبر میں اتار دیا جاتا ہے ۔ ہاں! صرف نیک عمل ہی قبر میں کام آتا ہے۔ وہ  گھر والے جنہیں چین کی نیند سُلانے کےلیے اپنی نیندیں قربان کی جاتی ہیں، جن کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے اپنی جان و