Achy Amaal Ki Barkatein

Book Name:Achy Amaal Ki Barkatein

طرح گناہوں جیسے *جھوٹ *غیبت *چُغْلی *حسد *بد گُمانی *شراب نوشی اور بد کاری، سب سے بچنا  اَلْغَرَض! اچھے اعمال بے شمار ہیں۔

یاد رکھئے!یہ دنیا عمل کرنےکی جگہ ہے ،ہم یہاں جو بھی عمل کریں گے، اُس کی سزا یا جزا ہمیں آخرت میں ملے گی،عمل اچھا ہوگا تو اُس کی جزا بھی اچھی ہوگی اور عمل بُرا ہوا تو اس کا نتیجہ   بھی بُرا ہی ہو گا ،آج کے بیان میں ہم اچھے اعمال کی برکتوں کے بارے میں سُنیں گے،عمل کی اَہَمِّیَّت پر بھی کچھ نکات بیان کئے جائیں گے۔اس میں شک نہیں کہ اعمال کا بدلہ آخرت میں ملے گا،لیکن دنیا میں بھی اچھے اعمال کی برکتیں ظاہر ہوتی ہیں،اس سے متعلق بھی کچھ واقعات اور نکات پیش کئے جائیں گے۔اےکاش!پورا بیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مکمل توجہ کے ساتھ سُننا نصیب ہوجائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چار دِرْہَموں کے بدلے چار دُعائیں

                             حضرت  مَنْصُور بن عَمّاررَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ايک روز بیان فرمارہے تھے،کسی حَقْ دار نے چار (4)دِرْہَم کا سوال کیا۔ حضرت سَیِّدُنا مَنْصُور رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اِعْلان فرمایا:جو اِس کو چار (4)دِرْہَم دے گا، میں اُس کے ليے چار(4) دُعائیں کروں گا۔ اُس وقت وہاں سے ایک غُلام گزر رہا تھا،ایک ولیِ کامِل کی رَحْمَت بھری آواز سُن کر اُس کے قَدَم تَھم گئے اور اُس کے پاس جو چار(4)دِرْہَم تھے، وہ اُس نے سائِل کو پیش کرديئے۔ حضرت  مَنْصُوررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: بتاؤ کون کون سی چار(4) دُعائیں کروانا چاہتے ہو؟ عرض کیا (۱) میں غُلامی سے آزاد کر دِیا جاؤں (۲) مجھے اِن دراہم کا بدلہ مِل جائے (۳) مجھے اور میرے آقا کو تَوْبہ نَصِیْب ہو (۴) میری، میرے آقا کی، آپ کی اور تمام حاضرین کی بَخْشِشْ ہو جائے ۔ حضرت  مَنْصُور رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ