Book Name:Achy Amaal Ki Barkatein

نہ لگائیں ،* کسی کا قرض نہ دبائیں، * کسی کی گھریلو زندگی خراب نہ کریں،*کسی کے بارے میں بدگمانیاں نہ پھیلائیں،* کسی کا دل نہ دکھائیں،*کسی کی پیٹھ پیچھے بُرائیاں نہ کریں،*کسی کا مذاق اُڑا کر اس کی عزّت کا جنازہ نہ نکالیں ،* سازشیں کرکے کسی کی ترقی  میں روڑے نہ اَٹکائیں* اور کسی کی بُرائیاں لوگوں میں پھیلا کر اسے بدنام نہ کریں، کیونکہ آج ہم کسی کے ساتھ جیسا سُلوک کریں گے کل کو وہی ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔اس کے بجائے اگر ہم ہر ایک کی عزّت کا تَحَفُّظ کریں گے ، ہر امانت کا تَحَفُّظ کریں گے اور وقت پر واپس لوٹائیں گے، ہر ایک سے سچ بولیں گے ،ہر ایک کا احترام کریں گے، ہر ایک کے بارے میں اچھا گُمان رکھیں گے، ہر ایک کی خیرخواہی کریں گے تو کچھ بعید نہیں کہ ہم سے بھی ہر ایک یہی برتاؤ کرنے لگے۔ یاد رکھئے! جس طرح بُرا عمل بندے پر بُرائی کے دروازے کھول دیتا ہے، اسی طرح اچھا عمل  اچھائی کی کئی صورتیں بنادیتا ہے اور آخرِ کار اچھے عمل کی جزاضرور ملتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

روزانہ اچھے اعمال کرنے کا نسخہ!

  پیارے اسلامی بھائیو! زندگی کا کچھ بھروسانہیں ،ان سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں کے ذریعے اپنی آخرت بہتربنانے میں لگ جانا چاہئے ،سانسوں کی یہ مالا نہ جانے کب اچانک ٹُوٹ کر بکھر جائے،خدانخواستہ ہمیں گُناہوں سے توبہ کا وَقْت بھی نہ مل سکے اورہماری آخرت برباد ہوجائے۔ لہٰذا ہمیں بھی اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ اچھے اعمال کرنے کاہدف (Target) بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت بن  سکے۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ نیک اعمال  کا رسالہ پُر کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہ نیک اعمال کا رسالہ  روزانہ