Book Name:Achy Amaal Ki Barkatein

تو نیک اعمال کی بَرَکت سے قبر بھی بہتر ہوگی، آخرت میں بھی بیڑا پار ہوگا اور اِنْ شَآءَ اللہہنستے مسکراتے  مکی مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیچھے پیچھے جنت میں داخل ہوجائیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!قرآن کریم میں مختلف مقامات پر بیان ہُوا ہے کہ جو اچّھے اَعمال کرے گا اُسے جنّت مِلے گی،چُنانچِہ

اللہ   پاک پارہ 30سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہ کی آیت نمبر 7 اور8 میں ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ(۷) جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠(۸)

۳۰، البینہ:۷، ۸)

ترجَمۂ کنزالعرفان: بیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں۔ان کا صلہ ان کے ربّ کے پاس بسنے کے باغات ہیں  جن کے نیچے نہریں  بہتی ہیں ، ان میں  ہمیشہ ہمیشہ رہیں  گے،

اسی طرح پارہ 11، سورۂ یُونُس آیت نمبر 9 میں ارشاد ہوتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَهْدِیْهِمْ رَبُّهُمْ بِاِیْمَانِهِمْۚ-تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(۹) (پ۱۱،یونس:۹)

ترجَمَۂ کنزالعرفان:بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کئے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب ان کی رہنمائی فرمائے گا۔ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ (وہ) نعمتوں کے باغوں میں ہوں گے۔