Tanzeemi Usoolon Par Amal Ke Fawaid

Book Name:Tanzeemi Usoolon Par Amal Ke Fawaid

ہوئے فرمایا کرتے:اے حَفْص! فلاں کپڑے میں کچھ عیب ہے جب تم اُسے فروخت کرو تو عیب بیان کر دینا۔ حضرت حَفْص نے ایک مرتبہ مالِ تِجارت فروخت کیا اور بیچتے ہوئے عیب بتانا بھول گئے۔ جب امامِ اعظم کو علم ہوا تو آپ نے تمام کپڑوں کی قیمت صدقہ کر دی۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! زندگی کے ہر شعبے میں اصول وضوابط ضروری ہوتے ہیں ، فردِ واحد سے لے کر معاشرے تک، ایک چھوٹے سے ادارے سے لے کر بڑی سے بڑی تنظیموں تک ، حتی کہ ملکی اور عالمی سطح تک کے مختلف معاملات کیلئے بھی اصول وقوانین ہوتے ہیں  اور ان کی پاسداری ہر شخص پر لازم ہوتی ہے ۔

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی عالمِ اسلام کی ایک بہت بڑی تنظیم ہے اور یہ تنظیم 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں قرآن وسنّت کی تعلیمات کو عام کررہی ہے ۔ کسی بھی تنظیم کی مضبوطی اور بقاء مخلص افراد اور تحریک کے اصولوں کی پابندی سے ہوتی ہے۔اگر ہر کوئی اعلیٰ (Senior )اور ماتحت (Junior )  میں فرق کیے بغیر اصولوں کو دیکھتے ہوئے چلتا رہے تو تنظیم یو-سی سے شروع ہو کر ملکی و عالمگیر تحریک کی شکل اختیار کر جاتی ہے اور اگر اصولوں کی پابندی نہ ہو تو بڑی بڑی تحریکیں پارا پارا ہو کر صفحۂ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔

                                                دعوتِ اسلامی دراصل اسلام ہی کے روشن اصولوں کی بنیاد پر قائم ہے  اور اس کا مکمل طریقۂ کار عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے ۔ اتنی بڑی تنظیم جو دنیا بھر میں کام کررہی ہو وہ اسی صورت میں منظم ہوسکتی ہے کہ اس کے تمام کام اصولوں کے مطابق ہوں ۔الحمد للہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اپنے مدنی  مرکز کے دیئے ہوئے اصولوں کے مطابق چلتے اور


 

 



([1])...تاریخ بغداد،نعمان بن ثابت ،13/356