Book Name:Tanzeemi Usoolon Par Amal Ke Fawaid
بڑھ چڑھ کر دینی کام کرتے ہیں ۔
*اصولوں کی پابندی کرنے سےتحریک کو عروج ملتا ہے۔ *اصولوں کی پابندی شخصیت میں نکھارپیدا کرتی ہے۔*اصولوں کی پابندی دِین کا سہارا بنتی ہے۔* اصولوں کی پابندی سے تحریک میں پُر امن ماحول بنتا ہے۔ * تحریک میں اتحاد کی فضا قائم ہو جاتی ہے۔* تحریک کی معیشت خوشحال ہو جاتی ہے۔ *تحریک کے کاموں کی شرح بڑھ جاتی ہے۔* تحریک مضبوط ہو جاتی ہے۔*دوسری تحریکوں کے لئے آئیڈیل بن جاتی ہے۔
اصولوں کی پابندی نہ کرنے کے نقصانات
*اصولوں کی خلاف ورزی تحریک کی ساکھ کو خراب کرتی ہے۔*تحریک کو پستی کی راہ پر ڈالتی ہے۔*تحریک کے نظام کو تباہ کرتی ہے۔ * تحریک کے کاموں کی رفتار کو سست کرتی ہے۔*تحریک کے افراد میں بدگمانی کو بڑھاتی ہے۔* اصولوں کی پابندی نہ کرنے سے تحریک بکھر (ٹکڑوں میں تقسیم ہو ) جاتی ہے۔*تحریک کمزور اور ناپید ہو جاتی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ
* اُصول کسی بھی تحریک کے سر پر سجے تاج کے ہیرے ہوتے ہیں۔ اگر یہ اُصول ختم ہو جائیں توصِر ف اُس تحریک کا ڈھانچہ باقی رہ جاتا اور خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے۔([1])