Book Name:Tanzeemi Usoolon Par Amal Ke Fawaid
* تنظیمی اصول، حکمتِ عملی پر مشتمل ہوتے ہیں۔([1])
* ہر تحریک کے کچھ اُصول ہوتے ہیں دعوتِ اسلامی کے بھی اپنے اُصول ہیں، یہ اپنے اُصولوں سے نہیں ہٹتی۔([2])
* ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اُصولوں کے پاسبان ہیں۔([3])
* ہم میں سے ہر ایک مدنی مرکز کے اصولوں کا امین ہے خواہ کیسی ہی ذمہ داری پر ہو کسی کو تنظیمی اصولوں سے انحراف نہیں کرنا چاہئے ۔([4])
* ہمیں تحریک کے اصولوں پر چلنا ہے تحریک ہمارے اصول پر نہیں چلے گی۔([5])
* ہم خیانت سے ڈریں، حکمتِ عملی کے ساتھ تنظیمی اصولوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے دینی کام کو آگے بڑھائیں، اپنے کاموں میں اہل علم اور صاحبِ رائے اسلامی بھائیوں سے ضرور مشورہ کریں۔([6])
* بشمول مرکزی مجلسِ شوریٰ تمام ذمہ داروں کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ دینی تحریک کے مدنی اُصولوں پر خود بھی عمل کریں اور انہیں نافذ کر کے دُوسروں سے بھی عمل کروائیں ۔([7])