Book Name:Tanzeemi Usoolon Par Amal Ke Fawaid
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
حضرت حَفْص بِن عبد اللہ رحمۃُ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مشہور مُحَدِّث حضرت ابو زُرعَہ رحمۃُ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا کہ وہ آسمانِ دنیا پر فِرشتوں کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ نے یہ فضیلت کیسے پائی ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے ایک لاکھ احادیثِ مبارکہ لکھی ہیں اور ہر حدیثِ پاک میں حضور خاتمُ المرسلین صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم پر درود پاک پڑھا اور آپ نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ پاک اس پر دس 10 رحمتیں نازل فرماتا ہے۔([1])
تم سے کھلا بابِ جُود تم سے ہے سب کا وُجُود تم سے ہے سب کی بَقا تم پہ کروڑوں درود ([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہُ عنہا فرماتی ہیں کہ قبیلہ مخزومیہ کی ایک عورت نے چوری کی تو اس کے قبیلے کے لوگ حضرت اسامہ رضی اللہُ عنہ کو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمکے پاس سفارش کے طور پر لائے جب حضرت اسامہ نے اس کی سفارش کی تو نبی پاک نے فرمایا: کیا آپ حدودُاللہ میں سے ایک حد میں سفارش کر رہے ہو؟ پھر حضور