Book Name:Kamalat e Mustafa
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ماہِ ربیع النور شریف اپنی برکتیں لٹا رہا ہے، اس مہینے میں عاشقانِ رسول کی خوشی دیدنی ہوتی ہےاور کیوں نہ ہو یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اس دنیا میں تشریف آوری ہوئی۔ اس مہینے میں جگہ جگہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے میلاد کی محفلیں سجائی جاتی ہیں اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت بیان کی جاتی ہے۔ اِنْ شَآءَاللہآج کے اس اجتماع میں ہم کمالاتِ مُصْطَفٰے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات کے بارے میں ایمان افروز واقعات سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔
آئیے!پہلے ایک ایمان تازہ کرنے والا واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ