Kamalat e Mustafa

Book Name:Kamalat e Mustafa

خزانے لُٹانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اےعاشقانِ رسول! یاد رہے!جتنی کثرت سے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات سے معجزات ظاہر ہوئےکسی نبی سے اتنی کثرت سے معجزات کا ظہور نہیں ہوا۔احادیثِ طیبہ میں کئی ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جب رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی توجہ سے تھوڑا سا کھانا کئی افراد کے لیے کئی کئی مہینوں کے لیے کافی ہوجاتا تھا۔ ان واقعات سے اندازہ ہوگا کہ اللہ پاک نے اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کتنے اختیارات عطا فرمائے ہیں۔جس کے حق میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ہاتھ اُٹھ جاتے یا جس کے لیے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک لب حرکت فرمادیتے،دنیا و آخرت کی برکتیں اس کا مقدربن جاتیں۔ آئیے! مَحَبَّتِمُصْطَفٰےمیں اضافہ کرنے کی نِیَّت سے مزید3 معجزات سنتے ہیں:

1.  حضرت جابر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:ایک شخص نے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر کچھ کھانا طلب کیا۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسے آدھا وسق (یعنی تقریباً 120 کلو گرام ) جَو دے دیئے،وہ آدمی،اس کی بیوی اور ان کے مہمان(ایک عرصہ تک) وہی جو کھاتے رہے یہاں تک کہ ایک دن اس  شخص نے وہ جَو ماپ لئے ۔پھر وہ حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ اقدس  میں حاضر ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اگر تم اسے نہ ماپتے تو تم وہ جَو کھاتے رہتے اور وہ یونہی(ہمیشہ)باقی رہتے۔(مسلم،کتاب الفضائل،باب فی معجزات النبی،ص۹۶۳، حدیث: ۵۹۴۶)

2.  مشہور صحابیِ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا بیان ہے،میں حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ