Kamalat e Mustafa

Book Name:Kamalat e Mustafa

پیارےاسلامی بھائیو!آپ نےسنا کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم سے کتنی مَحَبَّت فرماتے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کریں،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر عمل کریں اور دیگر مسلمانوں کو بھی سُنّتوں پر عمل کی ترغیب دلائیں۔اللہ کریم ہم سب کو سُنّتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

پیارے اسلامی بھائیو!تَمام اَنْبِیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کے تمام کَمالات،تَمام اچھائیاں، خوبیاں اور سارے مُعْجِزَات آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات میں مَوْجُود ہیں۔تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام پر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی افضیلت کو قرآنِ پاک میں بھی بیان کیا گیا،چنانچہ

پارہ3سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر253 میں ارشادِ ربّانی ہے:

تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ-مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍؕ- ۳، البقرۃ:۲۵۳)

 ترجَمَۂ کنزُالعرفان:یہ رسول ہیں ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پرفضیلت عطا فرمائی ،ان میں کسی سے اللہنے کلام فرمایا اور کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلند ی عطا فرمائی

                   تفسیر صِرَاطُ الْجِنان جلد1صفحہ نمبر379پراس آیتِ کریمہ کے تحت لکھا ہے:*جن کے بارے میں فرمایا گیا کہ ہم نے انہیں درجوں بلندی عطا فرمائی اس سے