Kamalat e Mustafa

Book Name:Kamalat e Mustafa

حضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے بہت سے معجزے تا قیامت (یعنی قیامت تک) دیکھنے میں آئیں گے،ذکرِ کثیر، محبوبیتِ قرآنِ مجید، پتھروں، جانوروں پر حضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا نام کندہ (لکھا ہوا) ملنا وغیرہ یہ زندہ جاوید معجزات ہیں۔حضور کے اَوْلیاءُ اللہ (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن) کی کرامتیں حضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے زندہ معجزے ہیں۔ (مرآۃ المناجیح، ۸/۱۶۲، ملخصاً)

جامعُ الُمعْجِزات

اےعاشقانِ رسول!یاد رہے!مُعْجِزَہ نبی کی نُبُوَّت  کی دلیل ہوا کرتا ہے،لہٰذااللہ پاک نے ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول اور اس کی اُمَّت کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کے مُناسِب مُعْجِزَات سے نوازا۔ مثلاً حضرت مُوسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَامکےدَورِنُبُوَّت میں چُونکہ جادُو (Magic) کے ذریعے کارنامے اپنی ترقّی کی اعلیٰ تَرین مَنْزل پر پہنچے ہوئے تھے،اس لئے اللہ پاک نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ”یَدِبَیْضا(روشن اورچمکدار ہاتھ)اور”عَصا“(لاٹھی)کے مُعْجِزَات عطا فرمائے،جن سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے جادُوگروں کےسَاحِرانہ (جادُوئی) کارناموں پر اس طرح  غَلَبَہ حاصل فرمایا کہ تمام جادُوگر سَجْدے میں گِر پڑے اور آپ  عَلَیْہِ السَّلَام پر اِیْمان لائے۔اسی طرح حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکے زمانے میں عِلْمِ طِبْ(علاج کایونانی طریْقہ)اِنْتہائی تَرقّی پر پہنچا ہوا تھا اور اس دَور کے طبیبوں یعنی ڈاکٹرز نے بڑے بڑے اَمْراض کا عِلاج کرکےاپنی فنّی مَہارَت سے تمام اِنْسانوں کومَسْحُور(اپنے قابو میں)کررکھا تھا،اس لئے اللہ پاک نےحضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَامکو پیدائشی اَنْدھوں اور کوڑھ کے مرض میں مُبْتَلا لوگوں کو شِفا دینے اور مُردوں کو زِنْدہ کر دینے کا مُعْجِزَہ عطا فرمایا، جس کو دیکھ کر آپ  عَلَیْہِ السَّلَام