Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 2)
جیسا کہ اللہ پاک کے لاڈلے اور پیارے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: ” جب کوئی بندہ ذکر ونَماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللہ پاک اس سے ایسے خوش ہوتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔ “([1])
نواں دِینی کام: ہفتہ وار رسالہ مطالعہ ہے جس میں امیر اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ یا جانشین امیر اہلِ سنّت کی طرف سے ہر ہفتے دیا جانے والا دِینی معلومات پرمشتمل رِسالہ پڑھنا یا سننا ہوتا ہے جو کہ علمِ دِین حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور علمِ دِین حاصِل کرنا بلا شبہ عِبادت ہے۔کیونکہ اللہ پاک نے خود اپنے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو علم میں اِضافے کی دُعا کا حکم فرمایا ہے جیسا کہ فرمان اِلٰہی ہے :
وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(۱۱۴) (پ 16، طٰہٰ:114)
ترجَمۂ کنزُالعِرفان: اور عرض کرو: اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔
حضرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ اس آیت کریمہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں : اس سے معلوم ہوا کہ علم سے کبھی سیر نہ ہونا چاہیے۔ علم کی حرص اچھی ہے۔ دیکھو نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تمام مخلوق میں بڑے عالِم ہیں مگر انہیں حکم دیا گیا کہ زیادتیِ علم کی دعا مانگو۔([2])
دسواں دِینی کام: نیک اعمال ہے یہ دِینی کام اپنے روزانہ کے سارے اعمال کا سوالاً جواباً جائزہ لینے پر مشتمل ہے اور اپنے اعمال کا مُحاسبہ اور جائزہ لینا اللہ پاک کے حکم
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ- (پ 28، الحشر:18)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور ہر جان دیکھے کہ اس نے کل کے لیے آگے کیا بھیجا ہے۔