12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 2)

Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 2)

ان خزانوں  کی چابی سوال کرناہے تو تم سوال کرو، اللہ پاک تم پر رحم فرمائے ، کیونکہ سوال کرنے کی صورت میں  چار لوگوں  کو اجر دیاجاتا ہے۔ (1) سوال کرنے والے کو۔ (2) سکھانے والے کو۔ (3) سننے والے کو۔ (4) ان سے محبت رکھنے والے کو۔ ([1])

صَلُّوا عَلَی الحبیب!                                                                                               صلی اللہ ُ عَلیٰ محمد

ساتواں دِینی کام: علاقائی دورہ ہے جس میں اسلامی بھائی بازاروں اور دوکانوں پر جا جا کر نیکی کی دعوت، نماز اور مسجد میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ سب کام بھی عبادت ہیں اور ان سے اللہ پاک کےاس  فرمان پر بھی عمل ہو جاتا ہے۔

وَ اْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ (پ21،  لقمٰن:17)

ترجَمۂ کنزُالعِرفان: اور اچھی بات کا حکم دے اور بری بات سے منع کر۔

حضرت رَبِیْعَہ بِن عِباد دَیلی رَضِی اللہُ عنہ  اسلام لانے کے بعد زمانۂ جاہلیت کا واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا کہ  لوگ نبیِ اَکْرَم ،     رسولِ مُحتشم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کے اردگرد جمع تھے اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  اُن سے فرمارہے تھے:”   يَا اَيُّهَا النَّاسُ قُوْلُوْا لَآاِلَهَ اِلاَّ اللَّهُ تُفْلِحُوا اے لوگو !   لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ کہو کامیاب ہو جاؤ گے۔ ([2])

آٹھواں دِینی کام: ”ایک دن راہِ خدا میں“ اس سے مراد ہفتے میں کوئی ایک دن کسی دوسرے علاقے /گاؤں میں جا کر طے شدہ جدول کے مطابق  کسی مسجد میں ٹھہرنا  اوراُس مسجد کے قریبی گھروں،دُکانوں،دفاتر وغیرہ میں  جاکرنیکی کی دعوت دینا ہےاور یہ سبھی کام بھی عبادت ہیں۔


 

 



([1])...مسند الفردوس، 3/ 68، حدیث:4192

([2])...مسند احمد، مسند الکوفیین، 7/ 670، حدیث:19520 ، دارالکتب العلمیہ