12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 2)

Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 2)

پر  عمل کا  بہترین ذریعہ ہے تو یوں یہ دینی کام بھی عبادت ہے جیسا کہ تفسیر صراط الجنان میں ہے کہ: اس آیت سے معلو م ہواکہ ایک گھڑی غورو فکر کرنا بہت سے ذکر کرنے سے بہتر ہے۔ اپنے اعمال کے بارے میں  سوچنا بہت افضل عمل ہے اور یہی مراقبہ ہے۔([1]) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:  ” وَإِنَّمَا يَخِفُّ الحِسَابُ يَوْمَ القِيَامَةِ عَلَى ‌مَنْ ‌حَاسَبَ ‌نَفْسَهُ فِي الدُّنْيَا  یعنی جو دنیا میں اپنا حِساب کرتا رہے گا اس کے لئے آخرت کا حِساب آسان ہو گا۔“([2])

گیارہواں دِینی کام: مَدَنی قافلہ  ،اس دِینی کام سے مراد ہر ماہ کم از کم 3 دن راہِ خدا میں سفر کرنا ہے،1ماہ اور 12ماہ کے مدنی قافلے بھی سفرکرتے ہیں،   مَدَنی قافلے کے ذریعے عاشقانِ رسول دوسرے ملکوں، شہروں، علاقوں اور گاؤں دیہاتوں میں جا کر نیکی کی دعوت کا فریضہ انجام دیتے ہیں،  مسجد میں قیام کرتے ہیں اور یہ کام بھی عبادت کے ہی ہیں۔

بارہواں دِینی کام: مَدَنی کورسز ہے جو کہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ مَدَنی کورسز کے تحت ہونے والے مختلف دِینی و اخلاقی تربیت سے مالا مال کورسز پر مشتمل ہے جس میں بالخصوص نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے آداب و اخلاق اور شرعی وبنیادی مسائل سیکھے اور سکھائے جاتے ہیں اور یوں علمِ دین سیکھنا بھی عبادت ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! مدنی کورسز اور مدنی قافلوں میں بھی چونکہ علم دِین حاصِل کیا


 

 



([1])...تفسیر صراط الجنان، پ28، الحشر، تحت الآیۃ: 18، 10/89

([2])...ترمذی، ابواب صفۃ القیامۃ، باب -23، ص583 ، حدیث:2459، دارالکتب العلمیہ