Qafilah

Book Name:Qafilah

1.   قافلہ راہ خدا میں سفر کی فضیلت پانے کا ذَرِیْعَہ

اللہ پاک کے آخری نبی   صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    نے فرمایا:جو قدم راہِ خدا میں خاک آلود ہونگے ان کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔([1])  

2.   قافلہ تہجدکی فضیلت پانے  کا ذریعہ

پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    نے فرمایا:جنت میں  ایک بالا خانہ ہے کہ باہر کا اندر سے دکھائی دیتا ہے اور اندر کا باہر سے۔ حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کی، یا رسولَ اللہ  !صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم   ، وہ کس کے لیے ہے؟ ارشاد فرمایا ’’اُس کے لیے جو اچھی بات کرے اور کھانا کھلائے اور رات میں  قیام کرے جب لوگ سوتے ہوں ۔([2])  

3.   قافلہ فروغِ علم دِین کا بہترین ذریعہ

پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    نے فرمایا:جو کوئی اللہ پاک  کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو سکھائے تووہ جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔([3])  

4.   قافلہ نفل اعتکاف کی سعادت پانے کا ذریعہ

جو شخص اللہ پاک کی رضا وخوشنودی کیلئے ایک دن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنم کے درمیان 3 خندقیں حائل کر دے گا ہر خندق کی دوری مشرق و مغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہوگی ۔([4])  


 

 



[1]... مسند امام احمد، مسندالمکیین ، 6/ 507 ، حدیث:16356 مفہوماً،دارالکتب العلمیہ بیروت

[2]...مستدرک، من کتاب صلاۃ التطوّع، صلاۃ الحاجۃ، 1/ 631 ، الحدیث: 1240 ، دار المعرفہ بیروت

[3]...الترغیب والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ،ص45 ، حدیث: 20، دار المعرفہ بیروت

[4]...معجم اوسط 5/279، حدیث7326